Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

طالب علم نے استاد کو چھری سے زخمی کردیا 

استاد کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتربتائی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن کی مشرقی کمشنری ’ھروب‘ میں سکول کمپلیکس کے اندر ایک طالب علم نے استاد پر چاقو سے حملہ کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق استاد کا بازو زخمی ہوگیا۔ انہیں صبیا جنرل ہسپتال علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔ صحت حالت خطرے سے باہر ہے۔ 
الھروب کمشنری کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سرکاری ادارے کے باہر ایک شہری نے اپنے ہموطن پر چھری سے حملہ کردیا تھا دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے کیس متعلقہ ادارے کو پیش کردیا گیا۔ 

شیئر: