Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

عادل الجبیر سے عمانی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیاگیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی برائے امور ماحولیات عادل الجبیر سے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں متعین سلطنت عمان کے سفیر فیصل بن ترکی آل سعید نے ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے دونوں برادر ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ 
اس موقع پر بدھ کو ریاض میں ہونے والے جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے نتائج اور اس سے قبل روسی وزیر خارجہ کے ساتھ جی سی سی وزرائے خارجہ کی ملاقات اور اس موقع پر ہونے والی بات چیت بھی زیر بحث آئی۔ 

شیئر: