Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

یونان کے وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات 

سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے پیرکوایتھنز میں یونا ن کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
انجینیئر خالد الفالح ان دنوں یونان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ 

دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

الاقتصادیہ کے مطابق فریقین نے سعودی عرب اور یونان کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کی اہمیت اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔ 
یونانی وزیراعظم اورخالد الفالح کی زیر قیادت سعودی وفد نے توانائی، سیاحت، تجارت، لاجسٹک خدمات اور ڈیجیٹل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی ہے۔ 
دونوں ملکوں کے درمیان ایسے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی جو آگے بڑھ رہے ہیں اور جہاں مل کر کام کرنے کے بڑے امکانات ہیں۔

شیئر: