یونان کی 14 کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں گی
’فورم میں توانائی کا مستقبل اور سیاحت اور تعمیراتی کے شعبوں میں تبادلہ خیال ہوگا‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ یونان کی 14 کمپنیاں سعودی عرب میں توانائی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’یونانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حجم تین ٹرلین یورو ہوگا‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں آج سعودی، یونانی سرمایہ کاری فورم کا انعقاد ہواہے جس میں سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح اور یونان کے وزیر سرمایہ کاری ایڈیوس جیورجیڈس شریک ہیں۔
فورم میں توانائی کا مستقبل اور قابل تجدید توانائی کے علاوہ سیاحت اور تعمیراتی کے شعبوں میں تبادلہ خیال ہوگا۔
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تجارت کے فروغ پر بھی غور کیا جائے گا۔