پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی 2100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی کمی کے بعد 141200 روپے رہی۔
10گرام سونے کے نرخ میں 1800روپے کمی کے بعد 121056 روپے ہو گئی۔
27 مئی کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1860 ڈالر ہو گئی۔