Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ایشیا کپ: پاکستان اور انڈیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 میں روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان اہم میچ  ایک ایک گول سے برابر رہا۔
پیر کو کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے تیسرے کوارٹر میں گول کرکے برتری حاصل کی۔
انڈیا کی برتری کو پاکستان کے رانا عبدالوحیدی نے میچ کے احتتامی لمحات میں گول کرکے ختم کر دیا۔
پاکستان کا اگلا میچ منگل کو انڈونیشیا کے ساتھ ہوگا۔ 
انڈیا کے ساتھ میچ برابر کھیلنے کے باوجود پاکستان کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔
پول  اے میں قومی ٹیم کے ساتھ  میزبان انڈونیشیا، انڈیا اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گزشتہ روز پریکٹس میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے رانا عبدالوحیدی نے میچ کے احتتامی لمحات میں گول کرکے انڈیا کی برتری کو ختم کر دیا۔ (فوٹو: سکرین گریب)

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا 24 مئی کو انڈونیشیا اور تیسرا 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں۔
 پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

شیئر: