Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کی شناخت استعمال کرنے پر ٹوئٹر صارف گرفتار

رمیز راجہ نامی صارف کو پشاور میں گرفتار کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کی شناخت استعمال کرنے پر پشاور سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
اردو نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق ملزم رمیز راجہ کو خیبر پختونخواہ کے ضلع پشاور سے اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ’بدنیتی‘ پر مبنی اور ’مذموم‘ مہم چلارہا تھا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ’انہوں (ملزم) نے معزز وزیراعظم کا نام اور تصویر اپنی ڈسلپے پکچر اور نام کے طور پر استعمال کیا اور عوام کی نگاہ میں ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔‘
ایف آئی اے کے مطابق ملزم رمیز راجہ کی جانب سے کی گئی کچھ ٹویٹس میں ’ہتک آمیز زبان‘ کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
اس گرفتاری کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے شخص کو وزیراعظم کی شناخت کا استعمال اور لوگوں کو گمراہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم اپنا جرم قبول کرچکا ہیں اور ان کے خلاف ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم 2016‘ کی دفعہ 419 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیئر: