Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مدینہ منورہ میں کنگ خالد روڈ پر نیا موڑ بنے گا

مدینہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ’ کنگ خالد روڈ پر ایک موڑ تیار کیا جا رہا ہے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ’ کنگ خالد روڈ پر نیا موڑ امام مسلم روڈ اور امام بخاری روڈ کے درمیان ہوگا۔ اس کی شروعات اتوار 22 مئی 2022 سے کی گئی ہے، اس منصوبے پر ایک  ماہ تک کام جاری رہے گا‘۔
مدینہ ٹریفک پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ ’ متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے اس لیے ان کا استعمال کیا جائے‘۔ 

شیئر: