Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض کے پل اور انڈر پاس ڈیجیٹل بورڈز سے سج گئے

اس کا مقصد دارلحکومت کے تمدنی چہرے کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت کے پل اور انڈر پاس کو 75 ڈیجیٹل بورڈز سے سجا دیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ یہ کام نجی کمپنیوں کے تعاون واشتراک سے انجام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عوام میں آگہی کےعلاوہ سعودی عرب کے  دارلحکومت کے تمدنی چہرے کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ 

شہری اورغیرملکی اس منفرد انداز میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ایک پل کے اوپر ڈیجیٹل بورڈ میں لکھا گیا ہے کہ # الشتا_ حولک المتعۃ حولک  (سردی آپ کے اطراف، پرلطف مناظر آپ کے ادھر ادھر) 
ایک اور بورڈ پر عربی اور انگریزی میں تحریر ہے ’فیفا 21‘ (اب کھلیے فیفا 21) 

ایک بورڈ پر پرائیویٹ کمپنی کا حوبصورت اشتہار دیا گیا ہے-( فوٹو ٹوئٹر)

تیسرے بورڈ پر ایک پرائیویٹ کمپنی کا حوبصورت اشتہار دیا گیا ہے- ہر بورڈ کی شکل و صورت دوسرے سے مختلف ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنی نوعیت کے اس منفرد انداز میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ 

شیئر: