Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 192.74 ریال ہوگئی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  بڑھ کر 192.74 ریال ہوگئی ہے۔
مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونا 220.27 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونا 201.92 ریال میں دستیاب رہا۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 165.21 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 128.49 ریال میں فروخت کیا گیا۔
مملکت بھر میں 21 قیراط کا 8 گرام کا سونے کی گنی 1541.91 ریال میں فروخت ہوتی رہی جبکہ 22 قیراط کے  8 گرام کی گنی 1615.34 ریال میں دستیاب رہی۔ گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط کے بسکٹ کی قیمت 1762.19 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: