Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ

22 قیراط کی قیمت 226.56 ریال رہی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے اثرات سعودی عرب میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو 24 قیراط ایک گرام سونا 247.16 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 22 قیراط کی قیمت 226.56 ریال رہی ہے۔ 
مملکت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سونا 21 قیراط کا ہے جس کے ایک گرام کی قیمت بدھ کو  216.26 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 185.37 ریال میں فروخت کیا گیا۔
مملکت میں 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 144.18 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 7687 ریال اور سونے کی 21 قیراط والی 8 گرام کی گنی 1730 ریال میں دستیاب رہی۔

شیئر: