Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سندھ پولیس کے شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

شہیر آفریدی نے پوائنٹس کی بنیاد پر کیے جانے والےفیصلے کے تحت مقابلہ جیتا۔ (فوٹو: سندھ پولیس)
سندھ پولیس کی ریپڈ رسپارنس فورس سے وابستہ شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مڈل ویٹ ایشین باکسنگ کے مقابلے میں شہیر آفریدی نے وچایان خامون کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دونوں کھلاڑی نے 8 راؤنڈز تک مقابلہ کیا جس میں کے شہیر آفریدی نے پوائنٹس کی بنیاد پر کیے جانے والےفیصلے کے تحت مقابلہ جیت لیا۔
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ، ڈی آئی جی آر آر ایف محمد کاشف اور سندھ پولیس کی جانب سے ایک پیغام میں شہیر آفریدی کو مبارک باد دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ محنت لگن اور شب و روز محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ مجھے قوی امید ہے کہ شہیر آفریدی آگے چل کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔

شیئر: