سوشل میڈیا پر ایک انڈین ڈرامے ’سوارن گھر‘ کا کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایک اداکارہ تقریباً موت کے قریب پہنچ گئی ہیں اور اس دردناک حادثہ کی وجہ ان کا اپنا دوپٹہ ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈرامے کی مرکزی کردار جن کا اصل نام سنگیتا گھوش ہے اپنا دوپٹہ اپنے کندھے پر ڈالتی ہیں جو غلطی سے ان کے پیچھے چلنے والے پنکھے میں پھنس جاتا ہے جس سے ان کا دم گھٹنے لگتا ہے۔
ڈرامے کا سین دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سین جیسے کسی ہسپتال میں فلمایا گیا ہو۔ اس سین میں ان کے دوپٹے سے ان کا گلا کٹ رہا ہے اور ان کے اردگرد بہت سارے لوگ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سارہ علی خان گلیوں میں گانے گا کر پیسے کیوں مانگ رہی ہیں؟Node ID: 666761
-
سوناکشی سنہا کی انگوٹھی کے ساتھ تصاویر، کیا منگنی ہو گئی؟Node ID: 667206
-
متنازع انڈین فلم ’دا کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائدNode ID: 667381
ان کے سامنے کھڑے ڈرامے کے ہیرو انہیں تھامے کھڑے ہیں اور انہیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن فوراً کسی کو یہ خیال نہیں آیا کہ کوئی بھاگ کر پنکھے کا سوئچ ہی بند کردے۔
اس سین میں موجود ایک محترمہ کو بالآخر خیال آتا ہے کہ ہیروئن کو بچانے کے لیے پنکھے کی بجلی منقطع کی جاسکتی ہیں لیکن ان سے پنکھے کا پلگ ہی نہیں نکل پارہا۔
پھر اچانک ڈرامے کے ہیرو کو خیال آیا کہ وہ اپنے دانتوں سے قینچی کا بھی کام لے سکتے ہیں اور پھر وہ اپنے تیز دانتوں کے ذریعے دوپٹہ کاٹ کر اپنی ہیروئن کی جان بچالیتے ہیں۔
Iam dead laughing
pic.twitter.com/SBMdXhrDvN— JOHAL (@Johal555) May 11, 2022
انڈین چینل ’کلرز ٹی وی‘ کے اس ڈرامے کی کلپ نے سوشل میڈیا پر رنگ جمایا ہوا ہے جہاں صارفین اسے کسی سنجیدہ نہیں بلکہ مزاحیہ ڈرامے کا سین قرار دے رہے ہیں۔
ایک انڈین صارف کو ہیرو کے دانتوں سے دوپٹہ کاٹ لینے پر حیرت ہوئی اور انہوں نے لکھا ’پھر سب شوہر کے پاس گئے اور پوچھا آپ کے مسوڑے بہت مضبوط ہیں، کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں؟‘

شوم نامی صارف تو یہ سین دیکھ کر اس بات پر حیرت زدہ رہے گئے کہ آخر اس پنکھے کی پنکھڑیوں میں دوپٹہ پھنس کیسے سکتا ہے؟

ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا ’ہاتھ سے بھی نکل سکتا تھا، پر نہیں منہ سے کاٹا دوپٹہ۔‘

مسکان نامی صارف نے تو یہ اس سارے سین کا الزام ہی دوپٹے پر ڈال دیا۔

اجے نامی صارف نے بھی ایک میم کے ذریعے ڈرامے کے اس ’افسوسناک‘ سین کا مزاق اڑیا۔












