Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں

تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو مراکش میں رومانیہ، جمہوریہ چیک، سپین، عراق، ناروے، مراکش، بحرین اور پرتگال کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لیے مراکش میں ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رومانیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون تدابیر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی ہے۔ 
اس موقع پر مراکش میں متعین سعودی سفیرعبداللہ بن سعد الغریری اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے جمہوریہ چیک، عراق، بحرین، ناروے مراکش، پرتگال اور سپین کے وزرائے خارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کرکے سعودی عرب کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: