Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے ملاقات میسں بحرین اور مملکت کے گہرے تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا ہے۔

علاقائی و بین الاقوامی حالات اور امور بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملکوں کے تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات اورامور بھی زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر بحرین میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد بن عبدالعزیز اور سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: