Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لبنان میں بیٹے نے چاقو کے وار سے ماں کو مار ڈالا

دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الشیاح میں رہائش پذیر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ (فوٹو: المواطن)
لبنان میں ایک شخص نے مصلے پر نماز ادا کرنے والی اپنی ماں پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
العربیہ کے مطابق واقعے کی تفصیل سامنے آنے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الشیاح میں رہائش پذیر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حملے میں ماں کی گردن اور سر میں چوٹیں آئیں اور اس کا جسم خون میں لت پت ہوگیا۔
زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ماں کو زخمی کرنے کے بعد بیٹے نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر مقامی نوجوانوں نے اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

شیئر: