Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں کورونا کے ایک لاکھ 95 ہزار ٹیسٹ، نئے کیسز بڑھ گئے

متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 251 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 225 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد 9 لاکھ 251 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اتوار8 مئی کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 95 ہزار790 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 253 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 84 ہزار228 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 3 ہزار8 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 52 ہزار 863 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: