Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکی کے وزیر خارجہ کا رابطہ

مختلف شعبوں میں تعلقات فروغ دینے کے مواقع پر بات چیت کی گئی ( فائل فوٹو الیوم)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ترکی کے وزیر خارجہ مولود تشاووش اوغلو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات اورانہیں مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: