Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان کو عرب ممالک کی جانب سے عید کی مبارک باد کے ٹیلی فون

شاہ مغرب نے بھی خصوصی ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک باد پیش کی(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل کو عرب ممالک کے سربراہوں کی جانب سے عید مبارکباد کے ٹیلی فون موصول ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زید آل نھیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔
امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوعید کی مبارک باد پیش کرنے کےلیے خصوصی ٹیلی فون کیا۔
شاہ مغرب محمد السادس نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو عید الفطر کے موقع پرٹیلی فون کیا اور اپنی جانب سے اس پرمسرت موقع پرمبارک باد پیش کی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تمام رہنماوں کی جانب سے عید کی مبارک باد دینے پرانہیں اپنی جانب سے بھی عید کی مبارک باد پیش کی۔

شیئر: