Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں سنیچر کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کی اپیل

فلکیاتی حساب کے مطابق عید پیر کو ہونے کا امکان ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیچر 30 اپریل کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی بنائے ہوئے ہے۔ اس میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی دور کی نظر اچھی ہے اورعوام میں انہیں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ 
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ’ 30 اپریل کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔ فلکیاتی حساب کے مطابق عید پیر کو ہونے کا امکان ہے‘۔

شیئر: