Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

السعودیہ ایئر کا عید پر اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

السعودیہ نے دس ہزار سے زیادہ نشستوں کا اضافہ کیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
السعودیہ نے عید الفطر کے دوران سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے داخلی پروازوں میں دس ہزار نشستوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ 
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے داخلی پروازوں میں دس ہزار سے زیادہ نشستوں کا اضافہ کر دیا گیا۔  
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے کہا ہے کہ جمعرات 28 اپریل 2022 سے لے کر عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام تک دس ہزار سے زیادہ اضافی نشستیں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے مہیا ہوں گی۔  
السعودیہ نے توجہ دلائی کہ بعض پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کیے جائیں گے اور اضافی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: