Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
تازہ ترین

عید کے کپڑے خریدنے کے لیے جانے والی بچی آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی

کتوں نے حملہ کرکے اس کی دونوں ٹانگوں کولہولہان کردیا ( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جازان کی عوامی مارکیٹ سے عید کے کپڑے خریدنے کے لیے جانے والی سات سالہ بچی کو آوارہ کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد ابراہیم زیلع نے بتایا کہ’ ان کی بیٹی عرفات عید کے کپڑے خریدنے کے لیے مارکیٹ گئی تھی راستے میں کتوں نے حملہ کرکے اس کی دونوں ٹانگوں کولہولہان کردیا‘۔
ابراہیم زیلع نے بتایا کہ ’حملے کے وقت بچی بہت زیادہ گھبرا گئی تھی۔ گھر والوں نے اسے بڑی مشکل سے کتوں سے بچایا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ یہاں آوارہ کتے سب کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری اور موثر حل نکالیں‘۔

شیئر: