Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب میں آوارہ کتوں کے حملے میں دو سالہ بچہ شدید زخمی

بچے کے جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں زخم نہ آئے ہوں( فوٹو عرب نیوزز)
سعودی عرب کی الخفجی کمشنری میں دو سالہ بچہ آوارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی بچے کے چچا صالح الیامی نے بتایا کہ ’سیف الیامی ایک میدان میں کھیل رہا تھا کہ 9 کتوں نے اچانک حملہ کردیا جس سے اس کے پورے جسم پرزخم آئے ہیں۔
 صالح الیامی کا کہنا ہے کہ ’بچے کے جسم کا کوئی حصہ ایسا باقی نہیں بچا جہاں زخم نہ آئے ہوں‘۔
’ بچے کو فوری طور پر الخفجی جنرل ہسپتال علاج کے لیے لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ ان کے یہاں بچے کے علاج کے درکار ضروری وسائل موجود نہیں ہیں‘۔ 
 بعد ازاں سیف الیامی کو القطیف سینٹرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی اور وہ اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔  
زخمی بچے کے چچا صالح الیامی کا کہنا ہے کہ ’سیف الیامی کے اہل خانہ نے 8 ماہ قبل مشرقی ریجن کی بلدیاتی کونسل سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ  محلے میں آوارہ کتے گھوم رہے ہیں اور وہ آنے جانے والوں پر حملہ کرتے ہیں‘۔ 

شیئر: