Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مسجد الحرام میں زائرین کو 17 ملین لٹر سے زیادہ زمزم  کی فراہمی

80 سمارٹ گاڑیوں کے ذریعے آب زمزم فراہم کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں رمضان کے آغاز سے 25 روز کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کو افطار کے دوران 17 ملین لٹر سے زیادہ آب زمزم فراہم کیا گیا ہے۔ 
 سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت آب زمزم کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الزھرانی نے بتایا کہ مسجد الحرام میں روزے داروں کو 17 ملین لٹر سے زیادہ زمزم فراہم کیا گیا۔
عبدالرحمن الزھرانی نے کہا کہ 40 لٹر والے 25 ہزار واٹر کولرز اور 60 لاکھ سے زیادہ آب زمزم کی بوتلیں مسجد الحرام کے صحنوں اور مصلوں میں زائرین کو فراہم کی گئی ہیں۔ 80 سمارٹ گاڑیوں کے ذریعے آب زمزم فراہم کیا گیا۔ ہرایک میں 80 لٹرآب زمزم تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں زائرین کو آب زمزم کی سہولت حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔  

شیئر: