Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام میں چھ ماہ کے دوران زمزم کی 80 لاکھ بوتلیں تقسیم

زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظایمہ نے میں رواں ہجری سال کی پہلی ششماہی کے دوران زائرین میں آب زمزم کی 200 ملی گرام کی 80 لاکھ  ڈسپوزایبل بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 5 ہزار221 کولرزموجود ہیں، خصوی ٹرالیوں کے ذریعے 3 کروڑ 80 لاکھ لٹر زمزم فراہم کیا گیا۔ 
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کو آب زمزم فراہم کرنے کے لیے روبوٹس کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔ یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے۔

ایک ہزار سے زیادہ  اہلکار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں(فوڈو ٹوئٹر)

اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وبا کے زمانے میں وائرس لگنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
روبوٹ میں ایک راؤنڈ کے دوران 30 بوتلیں تقسیم کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہر روبوٹ 5 سے 8 گھنٹے تک کام کر سکتا ہے۔

مسجد الحرام میں 5 ہزار221 کولرزموجود ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

روبوٹ لیزر سسٹ اور کیمروں سے آراستہ ہے۔ تمام رکاوٹوں سے خودکار سسٹم کے تحت بچاؤ کرتا ہے۔
مسجد الحرام میں آب زمزم کی انتظامیہ کے انچارج عبدالرحمن الزھرانی نے بتایا کہ اس وقت 140 انچارج کام کررہے ہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ  اہلکار ہیں جومسجد الحرام کے اندر اور باہر کے صحنوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ 

شیئر: