کئی دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ
منگل 26 اپریل 2022 15:07
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی فی تولہ قیمت کئی روز کے بعد بڑھی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں کئی دن تک مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 150 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 132150 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے ساتھ 113297 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر کی کمی سے 1904 ڈالر رہی۔