Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انڈین پولیس کو شوہر کے قتل کا کانٹریکٹ دینے والی خاتون کی تلاش

پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور اشوک ساہو کو گرفتار کیا ہے۔ (فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈین ریاست اوڈیشہ کی پولیس ایک خاتون کی تلاش میں ہے جس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے لیے مبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں کو ایک لاکھ روپے ادا کیے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعے کو بھونیشور کی پولیس نے کہا ہے کہ شوہر کے قتل کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد خاتون فرار ہیں۔
خاتون کا شوہر بینایک بہیرا محکمہ ریلوے میں بطور سینیئر سیکشن انجینیئر کام کرتے ہیں۔ دو نوجوانوں نے ان پر سٹیل کے پائپ سے اس وقت حملہ کیا جب وہ شام کو چہل قدمی کر رہے تھے۔
حملے کے بعد وہ شدید زخمی ہیں اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔ چیخ و پکار کے بعد مقامی افراد نے ان کو بچایا تھا۔
حملہ کرنے والے دونوں نوجوان موقعے سے فرار ہوگئے تھے۔
بیناک بہیرا نے اپنی بیوی سلسلہ بہیرا، ان کے ڈرائیور اشوک ساہو اور ایک اور شخص کے خلاف پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس نے چھاپے کے دوران اشوک ساہو کو گرفتار کیا ہے جبکہ خاتون ایک مہینے سے اپنے ایک مبینہ دوست کے ساتھ مختلف ناموں سے رہ رہی تھی۔
پولیس انسپکٹر سدھیر کمار ساہو کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریلوے افسر کی بیوی نے ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
’ڈرائیور نے قتل کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔ ان کی اہلیہ کی گرفتاری پر صورتحال واضح ہو جائے گی۔‘

شیئر: