Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کھیت میں بکریاں چرانے پر 14 سالہ لڑکے کو پھانسی دینے والے ملزمان گرفتار

اندراج مقدمہ کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: پنجاب پولیس، ٹوئٹر)
پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں پولیس نے کم عمر بچے کو پھانسی دینے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے کھیت میں بکریاں چرانے والے حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا تھا۔
مظفرگڑہ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کر کے بچے کو قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔ تصاویر شیئر کرنے والوں کا دعوی تھا کہ علی پور، قادرہ نالہ کے نزدیک ایک زمیندار نے کمسن چرواہے کو اس لیے پھانسی دے دی تھی کہ اس کی بکریاں زمیندار کے کھیت میں داخل ہو گئی تھیں۔

درخت سے لٹکتی بچے کی نعش کو مقامی افراد نے اتارا تھا جس کے بعد اسے علی پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں