Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب کی طرف سے نائیجر میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

دہشت گرد حملوں میں گیارہ فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے نائیجر میں دہشت گردی کے دہرے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے نائیجر کے سرحدی قصبے کے پولیس سٹیشن اور نائیجر کی کمشنری میں نیشنل گارڈز کے کیمپ پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ دہشت گرد حملوں میں گیارہ فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔
 سعودی دفتر خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں، نائیجر کے حکام او رعوام سے دلی ہمدردی اور سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتا ہے۔ کسی بھی عنوان اور بہانے سے کی جانے والی دہشتگردی کے خلاف ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب نائیجر کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیئر: