تین روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں مسلسل تین روز تک سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کم ہو کر 133150 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 128 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 114155 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
20 اپریل کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1954 ڈالر ہی۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 1520 روپے جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 1303.15 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔