امریکی کانگریس ویمن الہان عمر نے بدھ کو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔
سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے الہان عمر اور عمران خان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں: امریکہNode ID: 661387
-
امریکہ میں 183 جانوروں کو فریزر میں منجمد کرنے والا شخص گرفتارNode ID: 661516
شیریں مزاری کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسلاموفوبیا اور اس سے جڑے دیگر معاملات پر بات چیت کی ہے۔
’الہان نے عمران خان کی عالمی سطع پر اسلاموفوبیا پر پوزیشن اور خلاف کام کرنے پر انہیں سراہا۔‘
شیریں مزاری کے مطابق عمران خان نے متعدد معاملات پر الہان عمر کے ’جرات مندانہ‘ اور اصولی مؤقف پر ان کی تعریف کی۔
US Congresswoman Ilhan Omar called on Chairman PTI in Bani Gala. They discussed Islamophobia & related issues. @Ilhan expressed her admiration for @ImranKhanPTI & his position on & work against Islamophobia globally. IK appreciated her courageous & principled position on issues. pic.twitter.com/m3kPa2poYx
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 20, 2022