سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ
گزشتہ تین کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہو چکا (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے کاروباری دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 133300 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے ساتھ 114283 روپے رہی۔
گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 15 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 1976 ڈالر رہی۔
چاندی کی فی تولہ اور فی دس گرام بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح 1520 اور 1303.15 روپے پر برقرار رہی ہے۔