Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق 100 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار968 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1974 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور اس وقت انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 18.58 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181 اور قیمت فروخت 183، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.65 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔

شیئر: