Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

عسیر کے 50 فیصد ہسپتال غیر معیاری قرار

عسیر ریجن کے 16 ہسپتال معیار پر پورے اترے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
صحت کے اداروں کے معیار کا فیصلہ کرنے والے سعودی مرکز بورڈ فار ایکریڈیشن آف ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی بی اے ایچ آئی) نے کہا ہے کہ عسیر کے 50 فیصد ہسپتال مقررہ معیار کے نہیں ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق (سی بی اے ایچ آئی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل 2022 تک عسیر کے ہسپتالوں کے معائنے سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ 17 ہسپتال مقررہ معیار کے نہیں ہیں۔ 34 ہسپتالوں میں سے ایک ہسپتال کو معطل کر دیا گیا ہے۔
(سی بی اے ایچ آئی) نے ان ہسپتالوں کی فہرست جاری کی ہے جو مقررہ معیار پر پورے نہیں اتر رہے ہیں۔ ان میں النماص جنرل ہسپتال، ظہران الجنوب، رجال المع جنرل ہسپتال، الفحمہ جنرل، البرک جنرل، سراۃ عبیدۃ، المجاردہ جنرل، تثلیث جنرل، الفرشہ جنرل، تنومہ جنرل، سبت العلایا جنرل، البشائر جنرل، الحرجہ جنرل، زچہ بچہ سپیشلسٹ ہسپتال (پرائیویٹ)، بللحمر جنرل، المضہ جنرل اور بللسمر جنرل ہسپتال شامل ہیں۔  
رپورٹ کے مطابق محایل جنرل ہسپتال کی منظوری معطل کر دی گئی ہے۔ 16 ہسپتال جو معیار پر پورے اترے ہیں ان میں سے بعض سرکاری اور بعض پرائیویٹ سیکٹر کے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: