Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 21 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   21, 2025
اتوار ، 21 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   21, 2025

مدینہ میں الانصار ہسپتال بند، شہری پریشان

ترجمان نے کہا ہے کہ عمارت بوسیدہ ہوچکی ہے، یہ ترمیم کے قابل نہیں رہی۔ فوٹو: سبق
مدینہ منورہ گزشتہ 35 سال سے شہریوں، غیر ملکیوں اور زائرین کو طبی سہولت فراہم کرنے والا انصار ہسپتال بند کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں وزارت صحت کی طرف سے بھیجے جانے والی ایک کمیٹی نے ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا اور اس میں اصلاح وترمیم کی منظوری دی تھی۔
  • اپ ڈیٹ ہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

ہسپتال کی عمارت نمبر دو میں ابھی مرمت کا کام جاری تھا کہ جمعرات کو وزارت کی طرف سے ایک اور کمیٹی معائنے کے لیے پہنچی اور اس نے ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دیگر ہسپتالوں کی طرف منتقل کردیا گیا اور عمارت کو سر بہر کر دیا گیا۔

مرکزی علاقے میں زائرین کو مفت طبی سہولت فراہم کرنے والا یہ واحد ہسپتال تھا۔ فوٹو: سبق

مدینہ محکمہ صحت کے ترجمان کی طرف سے اعلامیہ جاری کرکے بتایا گیا ہے کہ ’ہسپتال کی عمارت بوسیدہ ہوچکی ہے۔ یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال اب محفوظ نہیں رہا۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ماہرین کی ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا اور اسے خالی کرانے کی سفارش کردی۔ اس میں ترمیم کی گنجائش نہیں ہے۔‘
انصار ہسپتال کو بند کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کسی نے لوگوں کی سلامتی کے لیے اسے اٹھایا جانے والا مستحسن اقدام قرار دیا ہے تو کسی نے کہا ہے کہ متبادل فراہم کیے بغیر ہسپتال بند کر دیا گیا ہے۔
ایک شہری نے کہا ہے کہ ’ہسپتال میں 106 بیڈ کے علاوہ ماہر ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود تھا۔ اسے بند کرنے کے بعد کیا مدینہ کو متبادل ہسپتال فراہم کیا جائے گا؟‘
شہری نے کہا ہے کہ ’مرکزی علاقے میں واقع ہسپتال بند ہونے سے شہری پریشان ہیں، خاص طور پر جن کے پاس گاڑی نہیں وہ علاج کے لیے دور کیسے جائیں گے۔‘
ایک اور شہری نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی شریف کے مرکزی علاقے میں یہ واحد ہسپتال تھا جو زائرین کو مفت طبی خدمات فراہم کرتا تھا۔ اب زائرین کو علاج معالجے کے لیے دور جانا ہوگا۔‘
 

شیئر: