سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافہ کے بعد 130350 روپے ہو گئی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 300 روپے اضافہ کے بعد 1117154 روپے رہی۔
بدھ 13 اپریل کو عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر اضافہ کے بعد 1977 ڈالر رہی۔