Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر سے ملاقات

مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوارکو اقوام متحدہ کے ریزیڈننٹ اینڈ ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر برائے یمن ڈیوڈ گریسلی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران شہزاد فیصل بن فرحان اور ڈیوڈ گیسلی نے یمنی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے حصول کی خاطر علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ کےلیے مملکت اور اقوام متحدہ کے مابین مشترکہ ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

ملاقات میں امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈرکنگ بھی موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

 یمن میں بحران کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے طریقوں کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈرکنگ اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر بھی موجود تھے۔

شیئر: