Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

شقرہ کمشنری کی دکان میں 45 ہزار ریال کی ڈکیتی، شہری گرفتار

سی سی ٹی وی کیمرے نے واردات کے مناظر ریکارڈ کیے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں پولیس نے شقرہ کمشنری کی ایک دکان میں ڈکیتی میں ملوث مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے جو 45 ہزار ریال لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔
سبق ویب کے مطابق دکان پر ڈکیتی کی ویڈیو وائرل تھی۔ سی سی  ٹی وی کیمرے نے واردات کے مناظر ریکارڈ کیے۔
پولیس نے ملزم کو تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔ اس کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔

ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ (فوٹو: سبق)

بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم مقامی شہری ہے، اس نے ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ لوٹی جانے والی رقم بازیاب کرلی گئی۔‘
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

شیئر: