Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حائل ریجن میں لوٹ مار اور جھگڑے میں ملوث شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے حائل ریجن کی بقعا کمشنری میں پولیس نے لوٹ مار، مارپیٹ اور اسلحے کی نمائش کرنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہری کے قبضے سے نقدی، نشہ آور اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا گیا۔

شیئر: