Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ ایئرپورٹ کے لیے عوامی ایکسپریس بس سروس کا آغاز

شہر میں تین بس اسٹینڈز متعین کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا ہے کہ آئندہ اتوار سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےلیے ایکسپریس بس سروس  شروع کی جائے گی۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایکسپریس بس سروس   جدہ ایئرپورٹ کمپنی اورپبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ’ساپٹکو‘ کے تعاون سے چلائی جائے گی۔  
ایکسپریس عوامی بس سروس ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے ایئرپورٹ پر مہیا ہو گی۔ یہ سروس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے  ٹرمنل نمبر ایک اورشمالی ٹرمنل نمبر2 کے درمیان آنے جانے کی سہولت مہیا کرے گی ۔ اس کا کرایہ 15 ریال ہوگا۔ اس میں معاشرے کے مختلف طبقوں کے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔  
مطارات جدہ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر ریان طرابزونی اور ساپٹکو کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر خالد الحقیل اور جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ عبدہ نے ایکسپریس بس سروس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔  
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا ہے کہ جدہ کے ہوائی اڈوں پر بس سٹینڈ مختص ہوں گے ۔ بلد میں بس کے تین سٹینڈ ہوں گے ۔ ایک فلامنگو مال ، دوسرا اندلس مال اور تیسرا البغدادیہ محلے 7 میں مدینہ سے آنے والے روڈ پر ہوگا۔  

شیئر: