شہزادہ سعد بن فیصل کی مسجد الحرام میں نماز جنازہ ادا کی گئی
تدفین العدل قبرستان میں ہوئی ،شاہی خاندان کے افراد شریک ہوئے
مکہ مکرمہ:شہزادہ سعد بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ۔ ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کر کے بتایا ہے کہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے صاحبزادے شہزادہ سعد بن فیصل کا انتقال ہو گیا ۔ ان کی نماز جنازہ منگل کو عصر کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شاہ فیصل کے صاحبزادے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل ،شہزادہ ترکی الفیصل کے علاوہ شاہ فیصل کے پوتو ں نے شرکت کی ۔تدفین مکہ مکرمہ کے العدل قبرستان میں ہوئی ۔نماز جنازہ اور تدفین میں جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر افراد ،علماء ،مشائخ اورسرکردہ افراد شریک تھے ۔