پاکستان میں سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟
بدھ 6 اپریل 2022 14:29
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 132800 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت 686 روپے اضافے کے ساتھ 113855 روپے ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ کی تجارت سے وابستہ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ملک میں سونے کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں فی تولہ سونے کی قیمت 132000 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد منگل کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1926 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار ہے۔
پانچ اپریل کو چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے اور دس گرام قیمت 1303.15 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔