مسجد نبوی میں زائر خواتین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کمیٹی
رمضان کے موقع پر دو خصوصی پروگرام شروع کیے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد نبوی میں زائرخواتین کے لیے مختص حصے میں بچوں کی دیکھ بھال کےلیے سپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
الوطن اخبارکے مطابق مسجد نبوی کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ’کمیٹی کے قیام کا مقصد زائر خواتین زیارت اور عبادت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے‘۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان میں زائرین کی خدمت پر مامورخواتین کے افطار اور سحرکی سہولت کا بھی بندوبست کیا ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ’رمضان کے موقع پر دو خصوصی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق ریٹائرڈ خواتین کےلیے افطار دستر خوان سے ہے اور دوسرا پروگرام سماجی نگہداشت کا ہے۔ اس کے تحت سماجی نگہداشت اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ریاض الجنہ میں خصوصی اعزاز دیا جاتا ہے‘۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ’ صبح کے وقت ریاض الجنہ میں خواتین کو زیارت کو موقع دیا جا رہا ہے۔ انہیں گروپ کی شکل میں بھیجا جاتا ہے۔ ہر گروپ میں 550 خواتین ہوتی ہیں۔ ایک گروپ کے لیے ریاض الجنہ میں 20 منٹ کا وقت دیا جا رہا ہے‘۔