Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 31 مارچ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 131350 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت ابتدائی دو روز میں 1400 روپے کم ہوئی، جب کہ بدھ اور جمعرات کو مجموعی طور پر قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کو 24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 112611 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر اضافے سے 1931 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 1520 روپے جب کہ دس گرام قیمت 17.15 روپے بڑھ کر 1303.15 روپے رہی۔

شیئر: