ممبئی ..بالی ووڈ کے فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا رتک روشن اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر کے طور پر کبیر خان کو لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بہت پہلے ہی ساجد نے رتک کو ایک فلم کے لئے سائن کر لیا تھالیکن رتک اپنے دوسرے پراجیکٹ میں مصروف تھے۔فلم قابل کی کامیابی کے بعد رتیک کو ایک ایسی فلم کی ضرورت محسوس ہوئی جو انہیں دوبارہ کامیابی دلانے میں کامیاب ہو سکے اس لئے انہوں نے ساجد کی فلم میں کردار اداکرنے کا فیصلہ کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بالی وڈ کی مہنگی فلموں میں شمار ہو گی۔ کترینہ کیف اور رتک روشن اس سے پہلے زندگی نہ ملے گی دوبارہ اوربینگ بینگ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔