Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

گورنر تبوک سے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی ملاقات

سفیر پاکستان نے شہزادہ فہد بن سلطان کو یادگاری تحفہ پیش کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے بدھ کو سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گونر تبوک نے اپنے دفتر میں سفیر پاکستان اوران کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا۔ 
شہزادہ فہد بن سلطان نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔  
اس موقع پر سفیر پاکستان نے گورنر تبوک کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر پاکستان نے پرتپاک خیرمقدم اور فیاضانہ میزبانی پر گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں تبوک میں نظر آنے والی تعمیر و ترقی پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔  
آخر میں سفیر پاکستان نے شہزادہ فہد بن سلطان کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔  

شیئر: