Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گورنر شمالی حدود ریجن سے سفیر پاکستان کی ملاقات

سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز سے بدھ کو مملکت میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر شمالی حدود ریجن نے اپنے دفتر میں سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا۔

گورنر شمالی حدود ریجن نے اپنے دفتر میں سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا۔( فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ ان دنوں سفیر پاکستان مملکت میں موجود پاکستانی شہریوں کے حوالے سے سعودی عرب کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

شیئر: