Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

تین خواتین سے زیادتی اور لوٹ مار کے مجرم کو سزائے موت

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کیا تھا( فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ تین خواتین کو لوٹنے اور ان کے ساتھ زیادتی کے مجرم مقامی شہری کوسزائے موت دی گئی ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری زیاد بن احمد بن لافی الحربی نے تین خواتین کے ساتھ  زیادتی کی اوران سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔‘
’سعودی شہری ایک اور شخص سے اس کا موبائل اور نقدی چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا۔ منشیات کا بھی عادی تھا‘۔  
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’پوچھ گچھ کے بعد فرد جرم عائد کردی گئی۔ فوجداری عدالت نے الزامات کے ثبوت مل جانے پر مقامی شہری کوموت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے کر دی تھی‘۔
ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا شاہی فرمان جاری کیا جسے پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں نافذ کر دیا گیا۔  

شیئر: