ماں اور بہن کو فائرنک کرکے ہلاک کرنے والے سعودی کو سزائے موت
ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کا اعتراف کرلیا تھا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں والدہ اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’حفرالباطن کمشنری کے رہائشی سعودی شہری صالح بن عواد الظفیری نے عائلی تنازع پر اپنی والدہ اوربہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
’ دہرے قتل کی واردات 26 مارچ 2022 ک ہوئی تھی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جلد گرفتارکرلیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کا اعتراف کرلیا۔ اقبال جرم ریکارڈ ہونے پرعدالت نے اسے دہرے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اپیل کورٹ نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد سزائے موت کے فیصلے پرعمل درآمد کردیا گیا۔