Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ماہ صیام کی تیاریوں کے ضمن میں غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل

’غلاف کعبہ کی مرمت  اورصفائی  کا کام طے شدہ جدول کے مطابق ہوتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی مرمت رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں کی گئی ہے۔
حرمین انتظامیہ کے تحت غلاف کعبہ کمیٹی کے سربراہ فہد بن حضیض الجابری نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کی مرمت  اورصفائی  کا کام طے شدہ جدول کے مطابق ہوتا ہے‘۔
 انہوں نے کہاہے کہ ’ہمارے ماہرین روزانہ کی بنیاد پر غلاف کعبہ کا معائنہ کرتے ہیں‘۔
’یہ کام ایسے ماہرین کے ذریعہ کیا جاتا ہے جن میں سے بعض کا 26 سال کا تجربہ ہے ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حالیہ مرمت کے کام میں غلاف کعبہ کا جائزہ لیا گیا، جہاں کہیں مرمت کی ضرورت تھی وہاں مرمت کی گئی جبکہ صفائی کے علاوہ غلاف کو حلقوں سے مضبوطی کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے‘۔
’غلاف کعبہ کی صفائی اور مرمت طے شدہ ضوابط کے تحت کی جاتی ہے جس کے لیے کمیٹی نے کچھ پیمانے مختص کر رکھے ہیں‘۔

شیئر: